یمن سے لائے گئے 11 بھارتی شہریوں کو پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے میں نئی دہلی پہنچا دیا گیا

پاکستان نے اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ بھارتی شہریوں کا بہت خیال رکھا، خصوصی طیارہ فراہم کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کے شکر گزار ہیں، بھارتی شہریوں کی روانگی سے قبل گفتگو

بدھ 8 اپریل 2015 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاک فضائیہ کے خصوصی طیارہ نے یمن سے لائے گئے 11 بھارتی شہریوں کو نئی دہلی پہنچادیا،بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پی این ایس اصلت کے ذریعے لائے گئے 11 بھارتی شہریوں کو پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے نے نئی دہلی پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل کراچی ائیر پورٹ پر بھارتی شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری زندگیوں کو بچایا ہے اور بھارت پہنچانے کیلئے خصوصی طیارے کا انتظار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں مشکل صورت حال میں پھنسے ہوئے تھے ،پاکستان نے اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ بھارتی شہریوں کا بھی بہت خیال رکھا ہے، جس پر ہم حکومت پاکستان اور وزیر اعظم نواز شریف کے شکر گزار ہے۔

متعلقہ عنوان :