لاہور،مین بلیو وارڈ گلبرگ سگنل فری پروجیکٹ کے آغاز میں تاخیر کے باعث ایک ماہ میں پنجاب حکومت کو15 کروڑ کا نقصان

بدھ 8 اپریل 2015 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) مین بلیو وارڈ گلبرگ سگنل فری پروجیکٹ کے آغاز میں تاخیر کے باعث ایک ماہ میں پنجاب حکومت کو15 کروڑ کا نقصان ہوگیا ہے جبکہ منصوبہ شروع نہ ہوئے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کو7 مارچ2015 میں شروع ہونا تھا جسے ماحول دوست قرار دئیے جانے کے باوجود منصوبے کی تعمیر پرعملدرآمد شروع نہ ہوسکا اور حکم امتناعی حاصل کرلیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تاخیر کے باعث کنٹرکشن کمپنی کو ایک ماہ میں پہنچنے والے پندرہ کروڑ روپے کے نقصان کی ادائیگی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :