کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں45ارب96کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس286.57پوائنٹس اضافے سے 31887.30پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 8 اپریل 2015 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوتیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 31700اور 31800کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں45ارب96کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت2.63فیصدزائد جبکہ53.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم ،توانائی،بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32073پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تا ہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جار رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس286.57پوائنٹس اضافے سے 31887.30پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر354کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے190کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ151کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں45ارب 96کروڑ48لاکھ63ہزار167روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب20ارب 7کروڑ81لاکھ 30ہزار220روپے ہوگئی ۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں25کروڑ62لاکھ 46ہزار 910شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں65لاکھ77ہزار330 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت165.35روپے اضافے سے3472.35روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت57.76روپے اضافے سے1212.98روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت239.86روپے کمی سے9650.00جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت39.37روپے کمی سے1219.63روپے ہوگئی ۔

بدھ کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ53لاکھ66ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت38پیسے اضافے سے56.35روپے جبکہ جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ44لاکھ84ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت28پیسے اضافے سے20.82روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس237.37پوائنٹس اضافے سے 20186.94پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس780.30پوائنٹس اضافے سے 52644.09جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس161.72پوائنٹس اضافے سے 22561.87پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :