ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں لاکر انتہائی اہم اقدام کیا ہے‘ارجمندمقصود
آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ ملکی اقتصادی صورتحال کیلئے خوش آئند قرار دینا بہترین حکومتی کارکردگی کا ثبوت ہے
بدھ 8 اپریل 2015 17:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) آئی ایم ایف کی جانب سے رواں سال ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ ملک کی معاشی واقتصادی صورت حال کے لئے خوش آئند قرار دینا موجودہ حکومت کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے جبکہ ٹیکسوں میں چھوٹ کے لئے مرحلہ وار ایس آر او کے خاتمے سے بھی ریونیو کے ہدف کے حصول میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر ارجمندمقصودنے آئی ایم ایف کیجانب سے جاری کردہ بیان پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں میں چھوٹ کے لئے باقی ماندہ ایس آر اوز بھی موجودہ حکومت نے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کی ایک بڑی تعداد کو ٹیکس نیٹ میں لاکر انتہائی اہم اقدام کیا ہے ، انہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں سے اپیل کی کہ ملک میں صحت، تعلیم اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے ایمانداری کے ساتھ اپنے حصے کا ٹیکس اداکریں ، تاکہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت کے پاس ضرورت کے مطابق مالی وسائل موجودہو ں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.