ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عدالت کے حکم پرتین ماہ قبل مرنیوالے شخص کی قبرکشائی کی گئی،ضروری نمونہ جات معائنہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے

بدھ 8 اپریل 2015 17:18

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)3ماہ قبل مرنے والے شخص کی عدالتی حکم پر قبرکشائی کی گئی ،زرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کا بوٹا مغل عرصہ دراز سے لاہورکے رہائشی طیب کے ساتھ تاج پورہ میں انجینئرنگ ورکس کا شراکتی کاروبار کررہا تھا ، 15دسمبر 2014ء کو طیب نے متوفی کے بیٹے عبدالواحد کوبوٹا مغل کے بوجہ ہارٹ اٹیک انتقال کی اطلاع دی ،تدفین کے بعد متوفی کے جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات کے انکشاف اور طیب کی طرف سے جنازہ میں شرکت نہ کرنے اور اچانک غائب ہونے پراس کے بیٹے عبدالواحدکو شک گزرا ، جس پر عبدالواحد نے عدالت کو متوفی کی قبر کشائی کے لئے درخواست گزاری ، چنانچہ عدالتی حکم پر گزشتہ روز سول جج سیف اللہ بابر کی زیر نگرانی سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ضیاء عزیز اور ڈاکٹر ارسلان نے قبر کشائی کے بعد نعش کے ضروری نمونہ جات معائنہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیے ۔