حکومت نے یمن بحران سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرہ اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا

بدھ 8 اپریل 2015 17:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) حکومت نے یمن بحران سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرہ اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا ۔یمن بحران سے پیدا ہونے والی سکیورٹی صورت حال پر غور کیلئے بلائے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاحال کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی سے متعلق بعض حساس معاملات پر بریفنگ کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرہ اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران سیاسی رہنماؤں میں اس بات پر عمومی اتفاق پایا جاتا ہے کہ سعودی عرب فوج بھیجنے سے گریز کیا جائے اور پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان مفاہمت کیلئے کردار ادا کرے ۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن بحران سے متعلق متفقہ خارجہ پالیسی سے متعلق قرار داد لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :