میں برا لڑکا نہیں ہوں ،میرا اسٹائل کچھ ہٹ کر ہے‘ احمد شہزاد

بدھ 8 اپریل 2015 16:54

میں برا لڑکا نہیں ہوں ،میرا اسٹائل کچھ ہٹ کر ہے‘ احمد شہزاد

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے کہاہے کہ میں برا لڑکا نہیں ہوں تاہم میرا اسٹائل کچھ ہٹ کر ہے، میں سمجھ نہیں پارہا کہ میرے رویئے کے بارے میں لوگ آخر باتیں کیوں بناتے ہیں؟حالانکہ میں ایسا بالکل بھی نہیں ہوں۔ ایک انٹرویو میں احمد شہزاد نے کہا کہ میں فیلڈ میں پورے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتا ہوں اور شائقین کو لطف اندوز کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں ۔

میں کافی بااخلاق اور دوستانہ مزاج کا حامل ہوں۔

(جاری ہے)

آپ کچھ اور تو مجھے کہہ سکتے ہیں لیکن برا لڑکا نہیں کیونکہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جب ناقدین کو میری پرفارمنس میں کچھ غلط نہیں ملتا تو وہ یہ کہنا شروع کردیتے ہیں کہ میرے کچھ ڈسپلنری مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں اس وقت مجھے اور بھی زیادہ دکھ پہنچاتی ہیں جب خود میرے اپنے لوگ اس بارے میں سوال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ میں ٹیم میں مشکلات پیدا کرتا ہوں، میں ایک بار پھر یہ بات صاف کرنا چاہتا ہوں کہ میرا ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔میں کسی ڈسپلنری ایشو میں نہیں الجھابلکہ میں نے ہمیشہ ہی اپنے ملک کے لئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :