ماڈل ایان علی کی جیل میں موجودگی ، پولیس اہلکار اور قیدی خود پر توجہ دینے لگے

بدھ 8 اپریل 2015 16:50

ماڈل ایان علی کی جیل میں موجودگی ، پولیس اہلکار اور قیدی خود پر توجہ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں اسیری کی زندگی گزارنے والی ماڈل ایان علی کے اڈیالہ جیل موجودگی کی وجہ جیل انتظامیہ اورقیدیوں کے رویوں میں نمایاں تبدیلی آگئی اور ہرکوئی اپنے آپ کو بہترثابت کرنے کی تگ ودومیں لگ گیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق جیل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کے آنے سے یہاں مامورپولیس اہلکاروں کے ساتھ جیل کے قیدیوں کارہن سہن بھی مکمل طورپر تبدیل ہو گیا،ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکاروں نے ماڈل ایان علی کے اڈیالہ جیل میں آنے کے بعد ہرروز اپنی یونیفارم کی صفائی اورذاتی صحت کازیادہ خیال رکھنا شروع کردیا ہے۔

دوسری طرف مختلف جرائم میں سزایافتہ قیدیوں کارویہ میں بھی ایان علی کے جیل میں آنے کے بعدسے واضح تبدیلی آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :