نارتھ ناظم آباد میں پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ،افسر کی اہلیہ زخمی

بدھ 8 اپریل 2015 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور افسر کی اہلیہ زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی شمریز کی اہلیہ ڈرائیور کے ہمراہ بچوں کو اسکول سے لینے کے لئے جارہی تھی کہ نارتھ ناظم آباد میں عبد اللہ کالج کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت پولیس افسر گاڑی میں موجود نہیں تھے جب کہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :