زہرہ شاہد قتل کیس، عدالت نے گرفتار ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

بدھ 8 اپریل 2015 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زہرا شاہد قتل کیس میں گرفتارملزم عرفان لمبا کو 22اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم عرفان لمبا کو عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزم عرفان لمبا کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں ملوث ہے۔ ملزم سے اس کیس میں تفتیش کرنی ہے اسلئے ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کو 22 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزمان کلیم اللہ، زاہد عباس اور راشد عرف ٹیلر پہلے ہی گرفتار ہیں۔

متعلقہ عنوان :