فیصل آباد،انڈہ ٹوٹنے کے تنازعہ پر گاہک نے دکاندار کو موت کے گھاٹ اتاردیا

بدھ 8 اپریل 2015 16:39

فیصل آباد،انڈہ ٹوٹنے کے تنازعہ پر گاہک نے دکاندار کو موت کے گھاٹ اتاردیا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) انڈہ ٹوٹنے کے تنازعہ پر گاہک نے پسٹل سے فائرنگ کرکے دکاندار کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ملزم فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ چک نمبر 8ج ب محبوب ٹاؤن کے رہائشی چالیس سالہ غلام مصطفی ولد محمد رفیق نے کریانہ کی دکان بنائی ہوئی تھی آج صبح تاج نامی شخص دکان سے انڈہ لینے آیا جس کے ٹوٹنے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر تاج نے مشتعل ہوکر پسٹل سے فائر کرکے دکاندار کو شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، نشاط آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مارچری یونٹ منتقل کردی، ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ پانچ بچے باپ کی شفقت سے محروم ہوگئے،پولیس ذرائع کے مطابق قاتل نے چند روز قبل محبوب ٹاؤن میں کرایہ پر مکان لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :