ہلال احمر پنجاب کے سابق میڈیا منیجر سید عارف نوناری کے بیٹے عبدالرحمن گیلانی نے قرآن پاک حفظ کرلیا

بدھ 8 اپریل 2015 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ہلال احمر پنجاب کے سابق میڈیا منیجراحسن اقبال کے سابق پریس سیکرٹر ی ،ضلع ناظم ناروال کے سابق پبلک ریلشنز آفیسر ممتاز صحافی وادیب شاعر اور کالم نگار سید عارف نوناری کے بیٹے سید عبدالرحمن گیلانی نے ادارہ منہاج القرآن ٹاؤن شپ لاہور سے قرآن پاک حفظ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے حفظ کے امتحان میں او ل پوزیشن حاصل کی ہے سید عبدالرحمن گیلانی نے آٹھویں جماعت کا امتحان بھی نمایاں نمبروں سے منہاج القرآن (آغوش )سے پاس کیا ہے سید عبدالرحمن گیلانی نے انٹر ویو میں کہا کہ ان کی کامیابی میں ان کے والدین اور قاری محمد جمیل شاہد اور وائس پرنسپل منہاج القرآن محمد عباس نقشبندی کی محنت اور کاوشیں شامل ہیں سید عبدالرحمن گیلانی مستقبل میں پی سی ایس کرنا چاہتے ہیں ۔

ان کی والدہ نشتر کالج نشترکالونی میں لیکچرار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :