پاکستانی میڈیا بھارت کی بجائے پاکستانی فنکاروں کی خبروں کو زیادہ اہمیت دیں‘ اکرم اداس

بدھ 8 اپریل 2015 15:02

پاکستانی میڈیا بھارت کی بجائے پاکستانی فنکاروں کی خبروں کو زیادہ اہمیت ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) اداکار اکرم داس نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا کو چاہیے کہ وہ بھارتی شوبز کی خبروں کی بجائے پاکستانی فنکاروں کی خبروں کو زیادہ اہمیت دیں،آج کل ہماری فلمیں اور خاص طور ٹی وی ڈرامہ سیریلز اورتھیٹر ڈرامے مقبولیت کے عروج پر ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اکرم اداس نے کہا کہ ہماری شناخت میں پاکستانی میڈیا کا سب سے بڑا ہاتھ ہے مگر پچھلے کچھ عرصے سے ہمارے ٹی وی چینلز اور اخبارا ت بھارتی اداکاروں کی خبروں کو زیادہ جگہ دے رہے ہیں ۔

جبکہ اس کے مقابلے میں بھارتی میڈیا نے ہماری شوبز انڈسٹری کو مکمل طور نظر انداز کررکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے کلچر اور ثقافت کو فروغ دینا ہوگا اس میں بھی میڈیا کا رول سب سے زیادہ ہے ۔میری میڈیا مالکان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو اپنے اخبارا ت اور چینلز میں زیادہ سے زیادہ پرمو ٹ کریں ۔

متعلقہ عنوان :