نواز شریف پارلیمنٹ اور قوم کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ، بابر اعوان

بدھ 8 اپریل 2015 14:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں قرارداد کی ضرورت نہیں سفارشات بھجوادی جائیں جبکہ یمن اور سعودی عرب کے حوالے سے ترکی میں فیصلہ ہوگیا ہے تو پھر اس کا مطلب ہے کہ نواز شریف پارلیمنٹ اور قوم کو کوئی اہمیت نہیں دیتے تو پھر یہ مشترکہ اجلاس کس مقصد کیلئے بلایا گیا ہے ، این اے 246پر 32سال سے بلامقابلہ ایک ہی جماعت جیت رہی ہے وہاں پر تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کا انعقاد ایک بہت بڑا اقدام ہے ، کراچی کا الیکشن پاکستان کا مستقبل طے کرے گا ۔

بدھ کے روز پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء سے خصوصی انٹرویو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے یمن اور سعودی عرب کے حوالے سے دو باتیں کی ہیں جس میں پہلی بات یہ ہے کہ یمن اور سعودی عرب کے حوالے سے ترکی میں فیصلہ ہوگیا ہے جبکہ دوسری بات انہوں نے کہی کہ ہمیں یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر قرارداد کی ضرورت نہیں بلکہ سفارشات بھجوادی جائیں میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جس میں وزیراعظم پارلیمنٹ اور عوام کے مینڈیٹ کا خیال نہ رکھیں اور خود فیصلے کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں این اے 246 پر 32سال سے بلامقابلہ ایک ہی جماعت جیت رہی تھی یہ بہت بڑی بات ہے کہ اب وہاں پر حالات بدلے ہیں اور تحریک انصاف نے وہاں سے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کراچی کا الیکشن پاکستان کا مستقبل طے کرے گا کہ عوام اب پستول یا بندوق پر ٹھپہ لگائے گی یا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :