دعا گو ہوں 23 اپریل کو ضمنی الیکشن خیرت سے ہو،الطاف حسین

بدھ 8 اپریل 2015 14:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ23 اپریل کو ضمنی الیکشن خیرت سے ہو جائے ،عمران کو کراچی آمد پر پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،دونوں جماعتیں ضمنی الیکشن کو صرف الیکشن سمجھیں ،یہ دشمن ممالک کی جنگ نہیں ہے،عمران خان آئیں پیار ومحبت سے الیکشن لڑیں،جو جیت گیا اس کو مبارکباد دیں گے۔

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ این اے246 کا الیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن اتنا بھی نہیں کہ دشمن ملکوں کی جنگ کی طرح لڑا جائے ،دونوں جماعتوں کو اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے، عمران خان کو کراچی آمد پر پیشگی خوش آمد کہتا ہوں، جناح گراؤنڈ میں عمران کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بدتمیزی نہیں ہوگی اور نہ ہی عمران کے خلاف نعرے لگائے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات کے باوجود برداشت کو فروغ دینا چاہیے،این اے 246 کا الیکشن معنی رکھتا ہے،جو جیتے گا سیٹ اسی کی ہوگی جیتنے والے کو مبارکباد دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ضمنی الیکشن کو صرف الیکشن سمجھے دشمن ملکوں کی جنگ نہیں ہے،الطاف حسین نے عمران خان کو پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپس میں لڑ کر پاکستان کا امن کیوں خراب کریں کیوں نا ہم پیار ومحبت سے الیکشن لڑیں۔دونوں جماعتوں کی جیت پاکستان کی جیت ہوگی ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد ہو جاتا ہے تو دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،الطاف حسین نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ضمنی الیکشن خیریت سے ہو جائے

متعلقہ عنوان :