گزشتہ سال آٹھ لاکھ ٹن گندم درآمد کی گئی

بدھ 8 اپریل 2015 14:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) گذشتہ سال حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ساڑھے آٹھ لاکھ ٹن گندم درآمد کی گئی، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایسن نے بھارت سے گندم کی مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ کراچی پریس کلب میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس میں تمام صوبائی چیئرمین شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مرکزی چیئرمین عاصم احمد نے کہا کہ رواں سال ملک میں گندم کی ڈھائی کروڑ ٹن پیداوار متوقع ہے، گذشتہ سال حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ساڑھے آٹھ لاکھ ٹن گندم درامد کی گئی، جس سے ملکی گندم کی کھپت میں کمی ہوئی، بھارت سے فوری طور پر گندم کی درآمد پر پابندی یا درآمدی ڈیوٹی نافذ کی جائے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی گندم کی قیمت عالمی مارکیٹ کے مطابق مقرر کی جائے، اور کسانوں کو نقصان سے بچانے کے لئے کھاد، بیج اور پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :