پشاور : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈر گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 14:24

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کاروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا.

(جاری ہے)

اے ٹی سی فورس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کا نام شاہ حسین ہے اور اس کا تعلق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے ہے جبکہ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہیں. فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پشاور کے کسی مقام پر دہشت گردی کی بڑی کاروائی کا منصوبہ بنا رہا تھا جسے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ناکام بنا دیا.

متعلقہ عنوان :