حرمین شریفین کی حفاظت پر پوری قوم متفق ہے، پاکستان سفارتکاری کے ذریعے یمن تنازع حل کرنے کی کوشش کرے،شاہ محمود قریشی

بدھ 8 اپریل 2015 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت پر پوری قوم متفق ہے، پاکستان کو سفارتکاری کے ذریعے یمن تنازع حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، سعودی عرب فوج بھجوانے سے توجہ ضرب عضب سے ہٹ جائیگی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو یمن کا مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، انسانی بقاء کیلئے جنگ بندی بہت ضروری ہے، حرمین شریفین کی حفاظت پر پوری قوم متفق ہے لیکن سعودی عرب کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے ، اس لئے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ سے ہمیں توجہ نہیں ہٹانی چاہئے، انہوں نے کہاکہ اگر سعودی عرب میں فوج بھجوائی گئی تو ضرب عضب سے توجہ ہٹ جائیگی۔