Live Updates

این اے246کا ضمنی الیکشن کراچی والوں کے لئے فاشزم سے نجات کا شائد آخری موقع ہے،سیاسی منظر نامہ بھی سچ نہیں بول رہا،پی ٹی آئی کو ابھی بہت کچھ ثابت کرنا ہے،پاکستان یمن کے معاملے میں درست رول کی طرف بڑھ رہا ہے

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو

بدھ 8 اپریل 2015 14:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ این اے246کا ضمنی الیکشن کراچی والوں کے لئے فاشزم سے نجات کا شائد آخری موقع ہے۔سیاسی منظر نامہ بھی سچ نہیں بول رہا۔پی ٹی آئی کو ابھی بہت کچھ ثابت کرنا ہے۔پاکستان یمن کے معاملے میں درست رول کی طرف بڑھ رہا ہے۔وہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سید منور حسن نے کہا کہ کراچی میں جس طرح کے حالات ہیدا ہورہے ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔بہت دور بیٹھ کر ڈوریں کھینچنے والے بھی کامیابی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ نے جو جنگ مسلط کی سعودی عرب اور یمن کا تنازع بھی اسی کا حصہ ہے کیوں کہ امریکہ مسلمانوں کو لڑا کر اپنا اسلحہ فروخت کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف تو بڑھ رہا ہے لیکن جہاں تک عوام کو ڈلیور کرنے کی بات ہے اس میں ابھی پی ٹی آئی کو محنت کرتے ہوئے بہت کچھ ثابت کرنا ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات