سپیکر ایاز صادق کی پی ٹی آئی کی درخواست پر اسمبلی میں وزیردفاع کے سخت جملے حذف کرنے کی ہدایت
بدھ 8 اپریل 2015 14:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی استدعامنظور کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیردفاع کی تقریرکے سخت جملے اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرنے کی ہدایت کردی۔
(جاری ہے)
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی شریں مزاری نے کہاکہ وزیردفاع سیکیورٹی معاملات اور یمن کی صورتحال پر کم بولے اوراْنہوں نے اپنی توجہ پی ٹی آئی لیڈرشپ پر مرکوز رکھی اور دل کی بھڑاس نکالی جس کی وجہ شاید دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام تھا، وہ درخواست کرتی ہیں کہ وزیردفاع کے الفاظ حذف کیے جائیں جس پر سپیکر نے ہدایات جاری کردیں۔
شیریں مزاری نے کہاکہ ماضی میں بھی امریکی جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کی تھی لیکن پھرپورے ملک کو سی آئی اے اور بلیک واٹر کے حوالے کردیا، کوشش کی جائے کہ یمن مین جنگ بندی کرائی جائے ، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھناچاہیے ، سعودی عرب کو خطرہ ہواتو پھر جاناچاہیے لیکن معاملے کاتعلق سعودی عرب کی سلامتی نہیں بلکہ یمن سے متعلق ہے۔اْنہوں نے کہاکہ ہمیں امن کی طرف چلناہے ،جنگ میں شامل ہوناامن کے حق میں نہیں ہوگا، کسی کا ساتھ نہیں دے سکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.