Live Updates

سپر یم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر ارکان کی اسمبلیوں میں واپسی چیلنج کر دی گئی

بدھ 8 اپریل 2015 14:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سپر یم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور میں تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر ارکان کی اسمبلیوں میں واپسی کو چیلنج کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر پٹیشن میں درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر ارکان اپنی نشستوں سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم سپیکر قومی اسمبلی نے نظریہ ضرورت کے تحت ان کے استعفے منظور نہیں کیے ‘درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپیکر کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات