ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس،کسٹم حکام بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے راول لاؤنچ کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی

بدھ 8 اپریل 2015 13:20

ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس،کسٹم حکام بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کسٹم حکام نے چودہ مارچ کی بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے راول لاؤنچ کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ چودہ مارچ کے روز کس سابق حکام کے بھائی ایان علی کے ساتھ راول لاؤنچ میں ملاقات کیلئے حکام سے درخواست کی تھی ۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی چودہ مارچ کے روز بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 500000لاکھ ڈالر سوٹ کیس کے ہمراہ دبئی کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ کسٹمز حکام کی بروقت کارروائی سے ماڈل ایان علی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائرپورٹ پر سرکاری عہدیدار کے بھائی نے ایان علی کیس کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جب ایان علی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی تو سابق سرکاری عہدیدار کی طرف سے کسٹم کے اعلیٰ عہدیدار نے رابطہ کرکے راول لاؤنچ میں داخل ہونے کی درخواست کی کسٹم حکام کی طرف سے روک دیا گیا تھا ائرپورٹ پر سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں جس میں واضح طور پر اس شخص کی تصدیق کی جاسکتی ہے جو اس روز ایان علی کے سامان کے ساتھ وہاں موجود تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کسی سابق اعلیٰ عہدیدار کے ذاتی سیکرٹری میں سے ہیں تاہم کسٹم حکام نے بے نظیرائرپورٹ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مطالبہ کردیا ہے ۔ کسٹم حکام کی جاری تفتیش میں ماڈل ایان علی کاسی مزید گنجلنگ کی شکل اختیار کرچکا ہے تفتیش میں اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ ایان علی نے اپنی جائیداد اور قبضے میں موجود ہر رقم کی ٹیکس کی ادائیگی میں مکمل ناکام پائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :