کراچی، اجمیر نگر سے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

بدھ 8 اپریل 2015 13:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے اجمیر نگر میں پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔ دونوں ٹارگٹ کلرز کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز کراچی پولیس نے اجمیر نگر میں ایک گھر میں کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے ٹھکانے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلرز کی پیشگی اطلاع پر اجمیر نگرکے ایک گھر میں چھاپہ مار کر زبیر اور راشد نامی ٹارگٹ کلرکو گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وبارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے اور دونوں ملزمان قتل کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :