پاکستان کا یمن کے مسئلے میں دخل دینا مناسب نہیں: آفتاب شیر پاوٴ

بدھ 8 اپریل 2015 13:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاوٴ نے کہا ہے کہ پاکستان کا یمن کے مسئلے میں دخل دینا مناسب نہیں ہے۔ ترکی اور ایران کو اس معاملے کو حل کرنے کیلئے سفارتی کوشش کرنی چاہیے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آفتاب احمد شیر پاوٴ نے کہا کہ یمن میں حالات خراب ہیں خانہ جنگی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں جنگ کو رکوانے اور امن قائم کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پرکوشش ہونی چاہیے۔ الہادی کی حکومت بحال کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یمن میں اپنی فوج نہیں بھیجنی چاہیے۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمدردیاں ہیں اسکی سلامتی کے لیے تمام مسلمان قربانی دینے کو تیار ہیں۔ آفتاب احمد شیرپاؤ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس اسمبلی میں واپس آئے ہیں جسے وہ جعلی کہتے تھے

متعلقہ عنوان :