ای او بی آئی پنشن کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے 16 اپریل تک حتمی جواب طلب کر لیا

بدھ 8 اپریل 2015 13:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی پنشن کیس میں اٹارنی جنرل کو حکم دیا ہے کہ 16 اپریل تک ملازمین کو پنشن میں اضافے اور دیگر حوالوں سے ہر صورت میں حتمی جواب داخل کیا جائے ۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران اٹارنی جنرل پاکستان کو حکم دیا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ اب تک ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیوں نہیں کیا گیا یہ اضافہ کب ہو گا اور کتنا ہو گا ۔ اس حوالے سے 16اپریل تک حتمی جواب دیا جائے ۔ واضح رہے کہ ای او بی آئی کے ملازمین نے پنش کے اضافے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :