ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن،آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز،امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے آج سرگودھا کے گولڈن پام میرج ہال میں پاکستان سے کینو کی ایکسپورٹ کا فائنل جشن منایا جائے گا

بدھ 8 اپریل 2015 13:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن(ڈی پی پی) اورآل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز،امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کی جانب سے آج بدھ8اپریل کو سرگودھا کے گولڈن پام میرج ہال میں پاکستان سے کینو کی ایکسپورٹ کا فائنل جشن منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ریسرچ سکندرحیات خان بوسن ہونگے۔تقریب میں پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ اورسابق چیئرمین وحید احمد ،پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر مبارک اورکینو کے برآمد کنندگان بھی شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :