ذکی الرحمان لکھوی ضمانت منسوخی درخواست کی سماعت کل ہو گی

بدھ 8 اپریل 2015 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) اسلا م آ با د ہا ئیکو رٹ میں ممبئی حملہ کیس میں مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست کی سماعت کل جمعرات کو ہو گی ۔ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر چودھری اظہر علی عدالت میں پیش ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دسمبر 2014 میں ضمانت منظور ہوئی تھی اور رہائی کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس کے خلاف ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر خالد نے ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ایف آئی اے کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخ کی جائے کیونکہ ملزم کی رہائی سے سیکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے اور دیگر ممالک بھی ملزم کی حوالگی کے لئے پاکستان سے بار بار رابطہ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :