کراچی، نجی بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری، گارڈ گرفتار

بدھ 8 اپریل 2015 12:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکووٴں نے رات کی تاریکی میں بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے ، پولیس نے بینک کی سیکورٹی پر تعینات گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی بینک میں عملہ رقم کیش کاونٹر کے قریب رکھ گیا تھا۔ ڈاکو نجی کمپنی کے دفتر سے بنک میں داخل ہوئے اور ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور بینک کی سیکورٹی پر مامور ایک گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :