عبدالرشید غازی قتل کیس،وکیل کی پرویز مشرف کے پیش ہونے کی یقین دہانی

بدھ 8 اپریل 2015 12:36

عبدالرشید غازی قتل کیس،وکیل کی پرویز مشرف کے پیش ہونے کی یقین دہانی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لال مسجد کے مولانا عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد روک دیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے پرویزمشرف کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ پرویز مشرف 27اپریل کوٹرائل کورٹ میں پیش ہوجائینگے جس پر عدالت نے کہا کہ پرویز مشرف 27اپریل کو پیش نہ ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال ہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :