Live Updates

عمران خان کل یادگار شہدا جائینگے،گراؤنڈ خالی رکھا جائے، کسی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہوگی، عمران اسماعیل

بدھ 8 اپریل 2015 12:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کل 9 اپریل کو جناح گراؤنڈ میں یادگار شہداء جائینگے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار ایم کیو ایم ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اپنے دورہ کراچی کے دوران 9 اپریل کو جناح گراؤنڈ میں یادگار شہداء پر دعا کیلئے جائینگے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جناح گراؤنڈ خالی رکھے کیونکہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات