اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 12:25

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ گذشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا. اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں شادی ہالز رات 10 بجے، مارکیٹ رات 8 بجے جبکہ ریسٹورنٹ رات 11 بجے بند کر دئے جائیں گے .

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں کے ذریعے ملک میں بجلی بحران میں کمی لانے میں مدد ملے گی کیونکہ اس کے ذریعے ہم کافی مقدار میں بجلی کا خرچ بچا سکتے ہیں .

اجلاس میں اسلام آباد کے لیے کیے گئے فیصلوں کو صوبہ پنجاب میں بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا. یاد رہے کہ وزیر اعظم کی توانائی کمیٹی کا اجلاس 3 گھنٹے تک جاری رہا جبکہ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مائع قدرتی گیس کے منصوبے کو بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیاجائے گا.