Live Updates

اسلام آباد : یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تیسرے روز بھی جاری، یمن جنگ میں حصہ لینے کے اثرات پورے خطے پر ہو ں گے، پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 12:11

اسلام آباد : یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تیسرے روز بھی ..

اسلا م آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : یمن کے معاملے پر پالیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تیسرے روز بھی جاری ہے، اجلاس میں پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری نے پی ٹی آئی کی جانب سے اپناموقف دیا ان کا کہنا تھا کہ یمن جنگ میں حصہ لینے کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں نائن الیون میں حصہ لے کر ہم ایک غلطی کر چکے ہیں ہم نے اپنا ملک ان کی سی آئی اے کے حوالے کر دیا اوور امریکہ کی جنگ میں حصہ بننے کے تمام نتائج ہمارے سامنے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اپنی سلامتی کے لیے نہیں بلکہ جنگ کے لیے مدد مانگی ہے ، سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے.

ان کا کہنا تھا کہ یمن کی جنگ میں پاکستان کا حصہ لینا امن کے حق میں نہیں ہے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پاک فوج نہیں بھیجنی طاہئیے کیونکہ اگر سعودی عرب کی سلامتی کو واقعی خطرہ ہوتا تو وہ سلامتی کونسل یا سکیورٹی کونسل سے بھی مدد مانگتا لیکن سعودی عرب نے ایسا کچھ نہیں کیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات