اسلام آباد : معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے گھر گھس کر مسلح افراد کی ڈکیتی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 11:29

اسلام آباد : معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے گھر گھس کر مسلح افراد کی ڈکیتی۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : معروف شاعر اور ادیب احمد فراز مرحوم کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد تعداد میں 5 تھے جو کہ گریل کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے. 5 میں سے دو افراد باہر ہی کھڑے رہے جبکہ اندر آنے والے تینوں افراد نے منہ پر ماسک پہن رکھا تھا.

(جاری ہے)

گھر میں موجود احمد فراز کے صاحبزادے اور ان کی اہلیہ کو یرغمال بنایا گیا ، احمد فراز کی بیوہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا.

ڈاکو 10 تولہ سونا، لیپ ٹاپ، نقدی اور موبائل فونز لے گئے. جبکہ احمد فراز کی بیوہ سے ان کے شوہر کے تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز اور پرائڈ آف پرفارمنس بھی لے کر رفو چکر ہو گئے. تاہم پولیس نے احمد فراز کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تفتیش شروع کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :