کراچی، رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، دو ملزم ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

بدھ 8 اپریل 2015 11:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں 2 ملزم ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، کورنگی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے لیاری چاکیوڑاہ میں پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کا اہم کارندہ مارا گیا۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق حنیف ڈی جے 40 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ہلاک ملزم نے کئی شہریوں کو اغوا کر کے قتل کیا ، پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں ایک منشیات فروش ہلاک ہوا ، ہلاک ملزم کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے ڈھائی کلو منشیات برآمد ہوئی ہیں ، دوسری جانب شیرپاؤ کالونی میں رینجرز نے کارروائی کر کے قبرستان سے 8 ایس ایم جیز رائفل سمیت 77 مختلف ہتھیار برآمد کر لیے ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ آپریشن سے ڈر کر ہتھیار قبرستان میں چھپائے گئے تھے۔ کورنگی 51 سی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار ظہیر الدین کو قتل کر دیا۔