کراچی،کیماڑی میں رینجرز سے مقابلہ ، 5 دہشتگرد ہلاک ، دو اہلکار زخمی

بدھ 8 اپریل 2015 11:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے کیماڑی میں رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہدو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ کراچی میں کیماڑی کے علاقے ٹاپو میں مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کی۔ اہلکار وہاں پہنچے تو وہاں چھپے دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی اور دستی بم بھی پھینکا جس سے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے جس پر رینجرز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

مقابلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ، مرنے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ جائے وقوعہ سے چار رائفل ، دو ٹی ٹی پستول اور ایک دستی بم برآمد ہوا ۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے افشانی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ادھر کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ملزم سمیت دو ملزموں کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مہدی حسن اور نسیر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :