میرے کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو مقدمہ الطاف حسین پر درج کرائوں گا، عمران خان
سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 11:00
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : کراچی جانے کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے روانہ ہو گئے ہیں. روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں آج حیدر آباد میں کچھ لوگوں سے ملاقات کروں گا جب کہ شام کو کراچی جاؤں گا اور کل کا سارا دن این اے 246 کے لیے مہم چلاؤں گا.
(جاری ہے)
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کے لوگوں کو خوف سے نکالنے جا رہا ہوں مجھے سکیورٹی خدشات ہیں لیکن اس کے باوجو د میں کراچی جا رہا ہوں کیونکہ میں لوگوں کے دلوں سے ، ووٹرز اور امیدواروں کے دلوں سے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا خوف نکالنا چاہتا ہوں ملک میں کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہونا چاہئیے.
کیونکہ نو گو ایریاز غیر جمہوری ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کارکن کو کوئی نقصان پہنچا تو لندن میں بیٹھے اپنے ماہر وکلا کے ذریعے الطاف حسین پر مقدمہ کریں گے کیونکہ وہی ایک انسان ہے جو وہاں بیٹھ کر اپنے کارکنا میں اشتعال انگیزی پھیلاتا ہے ان کا کہنا تھا صاف و شفاف الیکشن سے ہی پارلیمنٹ بنتی ہے اگر صاف وشفاف الیکشن نہ ہوں تو آءین کی شق کے مطابق پارلیمنٹ بن ہی نہیں سکتی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.