اسلام آباد ‘ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے لاکھوں روپے لے کر مسلم شخص کو شراب فروشی کا لائسنس جاری کردیا

منگل 7 اپریل 2015 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7 اپریل۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے لاکھوں روپے لے کر شہری کو شراب فروشی کا لائسنس جاری کردیا ، رجسٹریشن کی بوگس گاڑیاں استعمال کرنے والے ملوث عناصر کے خلاف انکوائری دبا دی گئی سرکاری فیس سے چار گناہ 8ہزار روپے دو تو نہ ٹرانسفر کرنے والے کی ضرورت نہ ہی انسپکٹر کی چیکنگ اسلام آباد کے نمبر لگنے والی 60فیصد گاڑیوں کی بغیر رہائشی ثبوت رجسٹریشن جعلی رہاشی سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنر رانا مشتاق نے ای ٹی او آفس میں بے ضابطگیوں ، بے قائدگیوں کا نوٹس لے لیا ، ایف آئی اے کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایکسائز ٹیکسیشن میں ملازمین اور افسران نے کچھ وکلاء کے منشیوں کو خاص ٹاؤٹ کا روپ دھار کر لوٹ مار کا بازار کر رکھا ہے ، ان رجسٹریشن بکوں پر لکھا جاتا ہے کہ ”ٹرانسفرایٹ اوون رسک “ ۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے مطابق ایف ایٹ پرانی کچہری ، ای ٹی او آفس کے باہر ہوٹل ، ای ٹی او آفس احاطہ ٹاؤٹوں کے پڑا کے ٹھکانے بن گئے ہیں ، علاوہ ازیں شہر کی بڑی مارکیٹوں سمیت بلیو ایریا میں بھی بیٹھ کر دفتر اوقات کے بعد جعل سازی کے کام بھی عملے اور ٹاؤٹوں کی ملی بھگت سے کیے جاتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حیران کن طور پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ حساس ادارے کے سامنے ایک گھر میں رہائشی مسلمان کو لاکھوں روپے رشوت کے عوض ایسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے شراب فروشی کا پرمٹ جاری کردیا جس میں نیچے سے لیکر اوپر کے اعلیٰ افسران تک اس رشوت کی رقم سے مستفید ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے باقی حصوں میں جہاں پرمٹ کے بغیر شراب فروخت کی جاتی ہے وہاں سے ہزاروں روپے کمیشن کی مد میں مذکورہ افسران اور ملازمین وصول کرکے چپ سادھے ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود گھر کے کمرشل استعمال اور ناجائز پرمٹ کو منسوخ نہیں کیا جارہا ۔ دریں اثناء ٹاؤٹ کو سرکاری فیس سے 4 گنا زائد 8 ہزار روپے دینے کے بعد نہ ٹرانسفر کرنے والے کی ضرورت نہ ہی انسپکٹر کی چیکنگ ، اسلام آباد کے نمبر لگنے والی 60 فیصد گاڑیوں کی بغیر جعلی رہائشی سرٹیفکیٹ پر رجسٹریشن کردی جاتی ہے تاہم ان رجسٹریشن بکوں پر لکھا جاتا ہے کہ ” ٹرانسفر ایٹ اوون رسک“ ۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے تمام صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ای ٹی او آفس کے تین افسران کے خلاف ویسے ہی ایک انکوائری چل رہی ہیں ، باسکن ریسٹورنٹ بند کروا دیا گیا ہے اگر نہیں کیا گیا تو متعلقہ عملے سے وضاحت طلب کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :