سپیشل جج اینٹی نارکوٹیکس لاہور نے ہیروئن کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو سزائے موت سنا دی

منگل 7 اپریل 2015 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 اپریل۔2015ء) سپیشل جج اینٹی نارکوٹیکس لاہور نے چوالیس کلو ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

سپیشل جج اینٹی نارکوٹیکس خالد نواز نے کیس کی سماعت کی،ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کا چوالیس کلو ہیروئن کی اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ بیرون ملک سیر و تفریح کے لیے جا رہا تھا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نور الٰہی کو دو ہزار آٹھ میں اینٹی نارکوٹیکس فورس نے ائیرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ بتوں میں چوالیس کلو ہیروئن چھپا کر لے جا رہا تھا جو ان کے سامان سے برآمد ہوئے، دوران تفتیش مجرم نے اس جرم کا اقرار کیا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم نور الٰہی کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :