ملک کی حفاظت کرنے والے بہادر سپوت ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، نوجوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ گیاری سیکٹر کے تین سال مکمل ہونے پربیان

منگل 7 اپریل 2015 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 اپریل۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کرنے والے بہادر سپوت آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، نوجوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیا ن میں سانحہ گیاری سیکٹر کو 3سال مکمل ہو نے پر وزیراعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حفاظت کرنے والے بہادر سپوت آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 139 نوجوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے،فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :