میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے جلد بری ہو جاؤنگا، پرویز مشرف

جھوٹے مقدما ت سے میں خوفزدہ نہیں ہوں گا ،کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، شیر جان ہوتانی سے گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 23:07

میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے جلد بری ہو جاؤنگا، پرویز مشرف

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کراچی میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی رہنما شیر جان ہوتانی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں ان سے میں خوفزدہ نہیں ہوں گا انشااللہ ان سے میں جلد بری ہوں گا اور پاکستان کی خدمت کے لئے عوام کے پاس جاؤں گا انہوں نے مزید کہا کہ کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں دھرنوں کی بجائے محبت اور اتفاق سے تبدیلی لائے گے شیر جان ہوتانی کو انہوں نے کہا کہ آئیندہ آپ کو اہم ذمہ داری سونپ سکتے ہیں کارکن ہی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔