Live Updates

ایم کیوایم نے ایک وقت میں عمران خان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی ‘ ہم نے خود ہی ایم کیوایم کی حمایت لینے سے انکار کر دیا ‘کر اچی میں تبدیلی آچکی ہے ،نائن زیرو میں تحر یک انصاف کی کا میابی نظر آئیگی

منگل 7 اپریل 2015 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی مر کزی سیکرٹر ی اطلا عات شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیوایم نے عمران خان کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے بھی تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی مگر ہم نے خود ہی ایم کیوایم کی حمایت لینے سے انکار کر دیا ‘کر اچی میں تبدیلی آچکی ہے اور نائن زیرو میں تحر یک انصاف کی کا میابی نظر آئیگی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ہم نے کبھی ایم کیوایم کے ساتھ ڈیل کیلئے ان سے کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کر یں گے کیونکہ ہماری او ر ایم کیوایم کی سوچ میں بہت زیادہ فرق ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں شیر یں مزاری نے کہا کہ ہم ایم کیوایم کے ساتھ کسی قسم کی محاذآرائی نہیں چاہتے صرف شہر قائد میں خوف کابت توڑنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک وقت وہ بھی تھا جب ایم کیوایم قومی اسمبلی میں عمران خان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے بھی تیار ہو گئی اور اس کیلئے ایم کیوایم نے خود تحر یک انصاف کو اپنے تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی مگر ہم نے ایم کیوایم کی حمایت لینے سے انکار کر دیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات