Live Updates

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد یوتھ ونگ کے صدر رائے تنویر کی مرکزی رہنما نعیم الحق سے ملاقات ، 26اپریل کو منعقد کیے جانے والے یوتھ کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا

منگل 7 اپریل 2015 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد یوتھ ونگ کے صدر رائے تنویر نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق سے ملاقات کی اور 26اپریل کو منعقد کیے جانے والے یوتھ کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کہ وفاقی دارالحکومت کے نوجوان 26اپریل کو اسلام آباد میں تاریخی کنونشن منعقد کریں گے جس سے خطاب کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مدعو کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس کنونشن کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا چکا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے تحریک انصاف کے مقاصد اور قیادت کے ساتھ نوجوان کی وابستگی کو سراہا اور وفاقی دارالحکومت میں کنونشن کے انعقاد کے فیصلے کو سراہا۔ مرکزی رہنما نعیم الحق سے ملاقات کرنے والے وفد میں رائے تنویر صدر فیڈرل کیپٹل یوتھ ونگ اسلام آباد، زبیر خان، شیر نواز آفریدی، چوہدری احسن اقبال، مہر جاوید، محسن شاہ، عارف رند، غلام مرتضی، ملک شیراز اعوان، چوہدری ضیاء، رضوان شاہ اور دیگر شامل تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات