حکومت سندھ نے حیدر آباد جیل کے قریب بلدیہ بس اسٹاپ کو منتقل کرنے کے لیے حیدر آباد میں ہٹڑی پولیس اسٹیشن کے قریب 7 ایکڑ اراضی الاٹ کی ہے ، ٹرانسپورٹرز وہاں منتقل نہیں ہونا چاہتے، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو

منگل 7 اپریل 2015 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) حکومت سندھ نے حیدر آباد جیل کے قریب بلدیہ بس اسٹاپ کو منتقل کرنے کے لیے حیدر آباد میں ہٹڑی پولیس اسٹیشن کے قریب 7 ایکڑ اراضی الاٹ کی ہے لیکن ٹرانسپورٹرز وہاں منتقل نہیں ہونا چاہتے اور انہوں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات منگل کو سندھ اسمبلی میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے اپوزیشن لیڈرسید سردار خان مہر کی تحریک التواء پر بتائی ۔ تحریک التواء میں کہا گیا تھا کہ یہ بس اڈا حیدر آباد جیل کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے ۔ اسے منتقل کیا جائے ۔ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ لہذا اس پر اسمبلی میں بحث نہیں کی جا سکتی ۔ ڈپٹی اسپیکر نے تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دے دی ۔

متعلقہ عنوان :