ثا نوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات2015ء کا پر امن ماحول میں آغاز ہوگیا

سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور ویجیلنس آفیسر ز امتحانات میں نقل کے خاتمے کیلئے اپنا کرادار مثبت انداز میں ادا کریں،چیئرمین فصیح الدین خان

منگل 7 اپریل 2015 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) شہر قائد میں ثا نوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2015ء کا شفاف اور پر امن ماحول میں آغاز ہوگیا ، آج صبح نہم جماعت سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز جبکہ دوپہر میں جنرل گروپ انگریزی دوم کا پرچہ تھا ۔تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے دوران شہر بھر میں 413امتحانی مراکز بنائے گئے جاری امتحانات میں اس سال تقریباً325000سے زائد طلباء وطالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

اس موقع پر چئیر مین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان ،سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ہمراہ علیمیہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اور ST.JUDE'Sہائی اسکول حسین ڈسلوا ٹاؤن نارتھ ناظم آباد کے اچانک دورے کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل مقصود احمد قریشی بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور ویجیلنس آفیسر ز کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ امتحانات کے دوران سینٹر پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور امتحانات میں نقل کے خاتمے کیلئے اپنا کرادار مثبت انداز میں ادا کریں انھوں نے مذید کہا کہ امتحانات کے دوران طلباء کے موبائل فون پر پابندی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :