سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان غوث الاعظم کانفرنس کا انعقاد جامعہ کراچی کے آرٹس آڈیٹوریم میں کیا گیا
جس میں نہ صرف ملک پاکستان بلکہ عالمی شہرت یافتہ ثناء خوانانِ رسولﷺ نے بارگاہ رسالت اور بارگاہ غوثیت میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کئے
منگل 7 اپریل 2015 22:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مورخہ ۷ اپریل ۲۰۱۵ ءء کو عظیم الشان غوث الاعظم کانفرنس کا انعقاد جامعہ کراچی کے آرٹس آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں نہ صرف ملک پاکستان بلکہ عالمی شہرت یافتہ ثناء خوانانِ رسولﷺ نے بارگاہ رسالت اور بارگاہ غوثیت میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کئے اور شان ِ حضور سرور کونین احمد مجتبیٰ محمد مصطفی ﷺ اور غوث الاعظم دستگیر کے اوصاف کو اپنی علمی قابلیت سے اجاگر کیا۔
سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن جامعہ کراچی کا قیام 2007 میں عمل میں لایا گیا ۔ سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن میں بلا تفریق جامعہ کراچی سے متعلقہ تمام احباب شامل ہیں جن میں طلباء وطالبات ،غیر تدریسی عملہ، آفیسرز اور تدریسی عملہ بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن غیر سیاسی طور پر اپنے کام کو بخوبی سر انجام دیتی رہی ہے۔
جس کی ایک جیتی جاگتی مثال موجود غوث الاعظم کانفرنس ہے۔سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد احمد قادری اور منتظمین میں رئیس الحسن ، محمد آصف، دلشاد قادری، عبیدالحسن، الماس عسکری، واحد قادری، حافظ منظور، حافظ عبداللہ، حافظ محمد عبد الصمد خان، محمد علی ، یٰسین منائی ، ڈاکٹر طارق راجپوت ، ڈاکٹر محمود صابری،شعیب رضا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری شامل ہیں۔ نظامت کے فرائض ا سماء تبسم اور سید محمد خالد جمال نے انجام دئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا جس میں ملک کے مشہور ومعروف حافظ وقاری مبیس احمد نعیمی صاحب نے اپنے خوبصورت اور خوش الہان انداز میں تلاوت قرآن پاک کی۔کانفرنس میں شامل عنوانات میں " افکار شیخ عبد القادر جیلانی اور ہمارے معاشرتی مسائل" پر شعلہ بیان مقرر جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں مذہبی اسکالر کے طور پر روشنی ڈالی اورہمہ جہت پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر صاحب نے ذات صدیق اکبر پر آنے والے یوم صدیق اکبر کے حوالے سے گفتگو کی اور اوصاف ِصدیق ِ اکبر کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔علاوہ ازیں " فضائل گیارھیوں شریف" کے موضوع پر مفتی شہریار صاحب نے حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کے اوصاف ِمبارکہ کو بیان کرتے ہوئے حاضرین محفل کی توجہ کو کانفرنس کے موضوع کی طرف متوجہ کئے رکھا۔ دیگر مقررین میں سے ڈاکٹر عمیر صدیقی صاحب جو کہ عالم اسلام کی معروف قرر اور شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں نے " شان غوث الاعظم " جیسے اہم موضوع پر اپنے پر اثر انداز میں بیان فرمایا۔ دوران کانفرنس سامعین کے قلوب کو مدحت حضورسرور کونین کے ذکر سے منور کرنے والوں میں سب سے نمایاں عالم اسلام کے معروف ثناء خواں جناب علامہ محمود الحسن اشرفی تھے۔ جنہوں نے اپنے مخصوص انداز میں سامعین کی توجہ شان رسالت اور شان غو ث الاعظم پر مرکوز رکھی ۔ دیگر ثناء خوانان رسول میں نصرت صدیقی ، حافظ سید محمد انس قادری، حافظ زبیر احمد اور حافظ سلمان شامل تھے۔سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے روح ِ رواں حضرت علامہ بشیر احمد فاروقی صاحب جوکہ روحانی اسکالر اور استخارے کے ذریعے رہنمائی فرمانے کے حوالے سے جانی ، پہچانی شخصیت ہیں۔ حضرت صاحب بھی غوث الاعظم کانفرنس میں بحیثیت مبصر اور دعا گو شخصیت کے طور پر موجود تھے حضرت صاحب نے غوث الاعظم کانفرنس کے سلسلے میں خصوصی دعا فرمائی۔کانفرنس کا اختتام منقبت اور صلاة والسلام کے ساتھ ہوا اورآخر میں لنگر کا بھی خاص اہتمام کیا گیا تھا۔قابل ذکر شرکاء میں محمد ریحان صدیقی پریزیڈنٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، فیصل ہاشمی، جوائنٹ سیکریٹری ، عدیل احمد ایگزیکٹو ممبر اور نو ر الامین پریزیڈنٹ یونائیٹڈ گروپ شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.