لانڈھی 4/B ایریا میں پینے کے پانی میں سیوریج کی آمیزش،جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کا سخت احتجاج

منگل 7 اپریل 2015 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی لانڈھی غربی زون کے صدر محمد ابراہیم انصاری نے لانڈھی نمبر 6 سیکٹر 4/B کے علاقے میں پینے کے پانی میں سیوریج کے بدبودار پانی کی آمیزش پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب تو واٹر بورڈ نے لانڈھی میں پینے کے پانی کی فراہمی بند کرکے پورے علاقے کو کربلا بنادیا ہے اور اگر کسی علاقے میں پانی آبھی جائے تو وہ پانی انتہائی گندہ، غلیظ اور بدبودار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لانڈھی 4/B ایریا میں پینے کے پانی میں سیوریج کی گندے پانی کی آمیزش سے لوگ شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ لوگوں کے پینے کے پانی کے ٹینک گندے ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ لانڈھی 4/B ایریا میں فوری طور پر پینے کے پانی کی لائنوں کو درست کرے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :