حکمرانوں کی کرپشن ، نااہلی اور اقتدار کی حوس نے جنت نظیر صوبہ سندھ کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے،عبدالعزیز غوری

منگل 7 اپریل 2015 21:49

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) حکمرانوں کی کرپشن ، نااہلی اور اقتدار کی حوس نے جنت نظیر صوبہ سندھ کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے عوام کے خون پسینے کی کمائی باہمی چپقلش کی بنا پر برباد ہورہی ہے کئی سال پہلے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا اوور ہیڈ برج تاحال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ہے اس سے نہ صرف قومی خزانے کے نقصان پہنچا یاگیا بلکہ عوام بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ٹریفک کی ٹنڈوآدم میں صورتحال سب کے سامنے ہے پیدل چلنے والوں کے لئے بھی راستہ نہیں ہے ٹنڈوآدم تعلقہ ہسپتال میں عرصہ دراز سے امراض قلب اور ڈائیلیسس سینٹر کے لئے آیا ہوا سامان بھی برباد ہورہا ہے اور بلڈنگ بھی نامکمل ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کے ممبر عبدالعزیز غوری نے ٹنڈوآدم کے شہریوں کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالطیف میونسپل لائبریری بھی کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے اسے از سر نو تعمیر کرنے کے لئے کافی عرصے سے صرف تسلیاں دی جارہی ہیں مگر صورتحال یہ ہے کہمونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم ملبہ اٹھانے کو بھی تیار نہیں ہے اور اہل علم و دانش حکومت کے اس اقدام پر انتہائی افسردہ ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے بنائی ہوئی ناقص سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر حکمرانوں کو منہ چڑا رہی ہیں جبکہ مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کی صورتحال سے ہر شہر ی واقف ہے صفائی و ستھرائی اور نکاسی آب نہ ہونے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور اہم شاہراہیں گلیاں اور محلے اکثر تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں جو ٹنڈوآدم کے لوگوں کے ساتھ سنگین مذاق ہے ضرورت سے زائد ملازمین کو خلاف میرٹ بھرتی کرکے شہریو ں کے حقو ق پامال کئے گئے ہیں خاکروبوں کی پوسٹ پر مسلمانوں کو خاکروبوں کی نوکریاں دی گئیں جس سے ماضی میں پیرس کہلانے والا شہر آج موئن جودڑو کا نقشہ پیش کررہا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے متحد ہوں اور مشترکہ فلیٹ فارم پر تشکیل دے کر عوامی دولت لوٹنے والوں کے خلاف سراپہ احتجاج بن جائیں ۔

متعلقہ عنوان :