قوم 139 شہدائے گیاری سیکٹر کو نہیں بھولی : ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 21:45

قوم 139 شہدائے گیاری سیکٹر کو نہیں بھولی : ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) سانحہ گیاری سیکٹر کو پیش آئے 3 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ پریس ریلیزمیں ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم 139 شہدائے گیاری سیکٹر کو نہیں بھولی۔ 3 سال قبل آج کے دن 139 دھرتی کے بیٹوں نے قوم کے بہتر مستقبل کیلئے گیاری سیکٹر میں شہادت پائی تھی۔ قوم دھرتی کے بیٹوں کو آج بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :