Live Updates

عمران خان (کل) حیدرآباد کا دورہ کرینگے، اہم شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہونگی

منگل 7 اپریل 2015 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پی ٹی آئی کے چیئرمین آج (بدھ کو) کراچی پہنچ رہے ہیں، وہ حیدرآباد اور بھٹ شاہ (ضلع مٹیاری) بھی جائیں گے، حیدرآباد میں ڈاکٹر ذوالفقار ہالیپوتو سمیت مختلف افراد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے، بعد ازاں عمران خان اسی قافلے کے ساتھ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار بھٹ شاہ جائیں گے جہاں پر بھٹ شاہ کے گدی نشین خاندان کے اہم رہنما بھی تحریک انصاف میں شامل ہونگے، تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے ایک اہم میڈیا گروپ کے سربراہ نے بھی عمران خان سے کئی ملاقاتیں کی ہیں جو کہ تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تاہم عمران خان کے موجود ہ دورے میں شمولیت اختیار نہیں کرینگے، عمران خان اپنے دورہ کراچی میں کل (جمعرات کو) این اے 246کے حلقے میں پورا دن گذاریں گے،کریم آباد کے کیمپ میں بیٹھ کر اہل علاقہ سے ملاقات کریں گے اور حلقے کے ہر حساس علاقے اور محلے کا دورہ کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات