نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان بتدریج امت مسلمہ کی قیادت کے منصب کی طرف بڑھ رہا ہے،علی اکبر گجر

تمام پاکستانی حرمین شریفین کے ایک ایک ذرے کے لئے لاکھوں جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں،نائب صدر مسلم لیگ (ن)سندھ

منگل 7 اپریل 2015 21:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان بتدریج امت مسلمہ کی قیادت کے منصب کی طرف بڑھ رہا ہے․حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی حرمین شریفین کے ایک ایک ذرے کے لئے لاکھوں جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں․ سعودی عرب امت اسلامیہ کی عقیدت و احترام کا مرکز ہی نہیں مملکت خدادا پاکستان کا عظیم محسن بھی ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) یمن کے معاملے پر قومی امنگوں کا ساتھ دینے کا یقین دلاتی ہے․ عالم اسلام کا اتحاد اور علاقائی تنازعات کو بڑے تصادم سے بچانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اقدامات کو عالمی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے یمن کی مخدوش صورتحال اور مشرق وسطی میں ممکنہ نئی صف بندیوں پر قوم کو اعتماد میں لینے کے سلسلے میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی دوراندیشی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کے مفادات کے تحفظ اور عالم اسلام کے اتحاد کو ناگزیر سمجھتی ہے․ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تجاویز اور تجزیئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ پارلیمنٹ کے ساتھ مشاورت کی روشنی بہترین ملکی مفاد کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے اتحاد اور حرمین شریفین کے تقدس کو ہر صورت میں فوقیت دی جائے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) حقیقی جمہوریت اور قائد اعظم کے افکار پریقین رکھنے والی جماعت ہے ہم قومی، عالمی یا مقامی مفادات کا کوئی فیصلہ بھی تنہا کرنے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے․ قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کے باوجود نے وزیر اعظم پاکستان نے ہر اہم معاملے پر پارلیمنٹ کی رائے کو ذاتی فیصلوں پر ترجیح دے کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ریاست کی بقا اور قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) اہم قومی و عالمی معاملات کو تنہا حل دیکھنے کی بجائے قوم کی اجتماعی سوچ کے ساتھ حل کر نے کی کوششوں میں مصروف ہے․ یمن اور سعودی عرب کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے حل کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی طلبی وزیر اعظم کی جمہوری سوچ کا مظہر ہے․ علی اکبر گجر نے کہا کہ جس احسن طریقے سے وفاقی حکومت نے یمن میں محصو پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنائی قوم یقین رکھے کہ وزیر اعظم پاکستان اسی تدبر اور تحمل کے ساتھ سعودی عرب اور یمن کے مابین کشیدگی کو بھی ہمیشہ کے لئے ختم کرنے میں کامیاب ہونگے․

متعلقہ عنوان :